دونوں سیاسی رہنماؤں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بروز اتوار افطارڈنر دے رکھا ہے جس میں مریم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد بھی شرکت کرے گا۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات خاصی اہم تصور کی جا رہی ہے جبکہ ایسا وقت ہے جب دونوں جماعتیں حکومت مخالف تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ملک کی مرکزی اپوزیشن کے دونوں رہنماؤں بلاول اور مریم نواز کی جانب سے حالیہ دنوں میں حکومت پر تنقید میں خاصا اضافہ ہوا ہے، ایسے میں ممکن ہے کہ یہ ملاقات اپوزیشن کی نوجوان قیادت کے زیر سایہ کسی ساسیی تحریک کا پیش خیمہ ہو۔