خاتون کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما کو ادارہ تحفظ خواتین میں عہدہ مل گیا

08:59 AM, 17 Nov, 2020

نیا دور

سینئر خاتون پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ساہیوال میں ادارہ تحفظ خواتین میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔


اطلاعات کے مطابق خاتون افسر کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوید اسلم کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر مقرر کیاگیا ہے۔


سینیئر خاتون پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم نے الزام عائد کیا تھا کہ نویداسلم نے 24 ستمبر کو ان کے دفتر آکر تھپڑ مارے، میرے اسٹاف نے مجھے بچایا اور نوید اسلم کو دفتر سے باہر نکالا۔

انہوں نے کہا کہ نوید اسلم نے مجھ پر آفس میں حملہ کرکے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا لیکن پولیس نے مقدمے میں درست دفعات نہیں لگائیں جس کا ملزم کو فائدہ ہوا اور گرفتاری کے اگلے ہی روز عدالت سے ضمانت ہوگئی۔ صوفیہ قاسم نے الزام عائد کیا کہ نوید اسلم نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے ضمانت حاصل کرلی۔ اس واقعے کے بعد جی پی او ساہیوال میں اسٹاف نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا تھا
مزیدخبریں