جنتر منتر یا جادو ٹونہ کرنیوالی خاتون نہیں بلکہ ایسی باتوں پر اعتقاد رکھنے والا شخص ذمہ دار ہے: مریم نواز

02:27 PM, 17 Nov, 2021

نیا دور

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسی خاتون جو جادو ٹونہ یا جنتر منتر کرتی ہے، وہ ایسی چیزوں یا باتوں کی ذمہ دار نہیں بلکہ اس شخص پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ایسی باتوں پر اعتقاد رکھتا ہے۔


آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں، پورا پاکستان جانتا ہے کہ اس ملک کو جادو ٹونے اور جنتر منتر سے چلایا جا رہا ہے۔ صرف اسی چیز پر آج ملک کی 22 کروڑ عوام کی قسمتوں کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔


https://twitter.com/SocialDigitally/status/1460966230756630528?s=20

ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں اداروں کی عزت اور وقار کا راگ الاپنے والا شخص جو کالی دال اپنے جسم پر لگا کر بیٹھتا تھا، اس نے اہم ادارے کی صرف اس لئے تقرریوں میں دیر کی کیونکہ موکلوں اور جنات کی ٹائمنگ نہیں مل رہی تھی۔


انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ فلاں کا نام فلاں حرف سے شروع ہوتا ہے۔ آج نتھیا گلی میں جانا ہے کیونکہ عوام کے درمیان نہیں رہنا، کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کے گلے کٹتے ہیں وہاں نہیں جانا کیونکہ لاشوں کے پاس نہیں بیٹھنا کیونکہ ایسی چیزوں سے منع کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری اس لئے روکی جاتی ہے کیونکہ جنات یا موکلوں نے جو ٹائم فریم دیا ہے اس سے میچ نہیں کرتا۔


https://twitter.com/SocialDigitally/status/1460963663196602368?s=20

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں کیوں کسی خاتون کا نام لوں، کیونکہ میری نظر میں وہ خاتون بالکل ان معاملات کی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ وہ شخص ذمہ دار ہے جو ایسی باتوں پر اعتقاد رکھتا ہے۔


انہوں نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ کسی خوف کے بغیر آج کھل کر کہتی ہوں جنرل فیض نے اپنی چارج شیٹ میں آج ایک اور بہت بڑے گناہ کا اضافہ کرلیا ہے۔ جنرل فیض نے چونکہ 20 تاریخ چلے جانا ہے اس لئے یہ تمام تباہی بربادی خرابی اور اپنے آپ کو بچانے کی کوشش اس کے جانے سے قبل کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں