مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ دو صفر فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات

10:24 AM, 17 Oct, 2020

نیا دور
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کےہفتہ واراعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرغی کا گوشت 26 روپے فی کلو،انڈے 9 روپے فی درجن اور اس کے ساتھ ساتھ ٹماٹر 4 روپے فی کلو مہنگے ہوگئے۔
ادارے نے اپنے اعداد و شمار میں کہاہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچي ميں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چینی کی قیمت بھی 2 روپے اضافے کے ساتھ چینی کی فی کلو قیمت سو روپے سے تجاوز کر گئی اور اس کے ساتھ ساتھ شہر اقتدار اسلام آباد اور پشاور ميں چینی 110 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔
ادارے کے اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے میں 4 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ دال ماش،دال مونگ،کوکنگ آئل،چائے کی پتی،دودھ اورچاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا گئے اور کیلے،پیاز،آلو سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 9 اعشاریہ 20 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
مزیدخبریں