کرونا وائرس: ملک میں گزشتہ سات روز میں اموات کی شرح میں 46 فیصد اضافہ

03:56 PM, 17 Oct, 2020

نیا دور
کرونا وائرس کے کاری وار اس ملک پر جاری ہیں۔ اور رواں ماہ میں دیکھا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے پریشان کن اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں۔

ڈان ویب سائٹ پر موجود کووڈ ڈیش بورڈ کے مطابق کرونا سے ہونے والی اموات میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسکے ساتھ ہی  رواں ماہ میں اب تک 9 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 137 سے زائد افراد اب تک جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

دوسری جانب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں بھی کرونا زور پکڑتا نظر آرہا ہے اور وہاں مزید 58 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 9 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے بنائے گئے خصوصی سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 58 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 425 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مزید 9 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے
مزیدخبریں