ملک میں شیعہ سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے: شیخ رشید

11:58 AM, 17 Sep, 2020

نیا دور

وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی گئی ہے، شیعہ سنی علما کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے کچھ لوگ پکڑ لیے ہیں۔


شیخ رشید نے کہا کہ سازش یہ تھی کہ راولپنڈی اسلام آباد جیسے حساس شہروں میں قتل و غارت کر کے ملک بھر میں آگ لگائی جائے، جو ملزمان کو پکڑ کر ناکام بنا دی گئی ہے، ملک میں قائم شیعہ سنی ہم آہنگی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔


راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں حساس قسم کے بل کی مخالفت کی، لیکن کل حکومت کو ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بہت بڑی فتح ہوئی، حکومت نے زبردست قسم کا برج عبور کیا
مزیدخبریں