پاکستان میں مقامی حکومتوں کا نظام وقت کی اہم ضرورت۔

07:20 PM, 17 Sep, 2020

نیا دور
صوبوں کی بیوروکریسی بھی مقامی حکومتوں کے بہت خلاف ہیں وہ سیاستدانوں کو پٹایاں پڑھاتے رہتے ہیں۔ ایک افسر نے مجھے کہا کہ مقامی سیاستدان اس قابل ہی نہیں ہیں کہ وہ مقامی حکومت چلاسکیں، انگریز بھی ہندوستانیوں کے بارے میں یہ ہی رائے رکھتے تھے،رضا رومی

عمران خان بھی مقامی حکومتوں کے حق میں تھے مگر اب جن صوبوں میں ان کی حکومت اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ہے وہاں بھی مقامی حکومتوں کا نام ونشان نہیں ہے بیوروکریسی کے زریعے مقامی اداروں چلایا جارہا ہے، عائشہ ریاض

بلدیاتی حکومتوں کو حکومت تسلیم کیا جائے اور یہ تسلیم کیا جائے کہ مقامی حکومتوں کو بیوروکریسی نہیں چلاسکتی باقی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرح مقامی حکومتیں بھی منتخب نمائندے ہی چلائینگے، عمر گیلانی

تمام سیاسی جماعتوں کو اس پر اتفاق کرنا چاہیےکہ جسیے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے اسی طرح مقامی حکومتوں کے مینڈیٹ کو پھی تسلیم ہونا چاہیے یہ نہ ہو نئی حکومت آکر مقامی حکومت کو چلتا کرے، احمد اقبال

دس سال بعد جب شریف برادران واپس آتے تو مقامی حکومتوں میں ان کے روٹس نہیں تھے بیوروکریسی میں بھی مشرف کے بندے تھے اور وہ ان کیساتھ تعاون نہیں تھے کرتے، رافع عالم
مزیدخبریں