ایک سال میں بے روزگاری کی شرح میں 1.1 فیصد اضافہ ہوگیا, ادارہ شماریات

ایک سال میں بے روزگاری کی شرح میں 1.1 فیصد اضافہ ہوگیا, ادارہ شماریات
اسلام آباد : ملک میں ایک بار پھر بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2018-19 میں ملک میں ںے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہی اور سال 2017-18 میں بے روزگاری کی شرح 5.8 فیصد تھی.
ادارہ شماریات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ سندھ میں ںے روزگاری کی شرح سب سے کم ہے. ادارے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد ہے جبکہ سندھ میں بے روزگاری کی شرح 4 فیصد ہے.

ادارے کے مطابق پنجاب میں بے روزگاری کی شرح 7.4 فیصد ہے جبکہ بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح 4.6 فیصد ہے.

ادارے کے مطابق مردوں میں بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد سے بڑھ کر 5.9 فیصد ہوگئی جبکہ خواتین میں بے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی. ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد سے بڑھ کر 7.9 فیصد ہوگئی جبکہ دیہاتوں میں بے روزگاری کی شرح 5 فیصد سے بڑھ کر 6.4 فیصد ہوگئی.

ادارہ شماریات کے مطابق دیہی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 5.9 فیصد سے بڑھ کر 8.5 فیصد ہوگئی جبکہ دیہاتی مردوں میں بے روزگاری کی شرح 4.7 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد ہوگئی.

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔