تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع مانگا منڈی میں جگہ جگہ تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا اجیران بن گیا تھا، صبح اور شام کے اوقات میں تجاوازت کی وجہ سے شہریوں کو پیدل گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ ان تجاوزات کو ہٹانے کا بندوبست کرے۔
شہریوں کی اپیل پر مانگا منڈی میں DMOR علامہ اقبال زون صداقت ملک کی حکم پر انفورسمنٹ انسپکٹر رانا عابد کی ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی جس کے بعد ناجائز تجازوات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
علاقے میں ناجائز تجاوزات پر کارروائی کے دوران انتظامیہ نے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔