6 ناموں میں سے مجھے پتہ ہے کپتان کو ایک نام پر بہت تکلیف ہورہی ہے اور وہ تکلیف اس لئے کہ وہ سابق صدر زرداری صاحب کیساتھ کام کرچکے ہیں۔ مگر فوجی فوجی ہوتا ہے جب وہ چیف بنتا ہے تو وہ نہیں دیکھتا میں کس کا ملٹری سیکرٹری رہا ہوں، وہ کھینچ کر رکھتا ہے، شمع جونیجو
90 دنوں کے اندر الیکشن کیسے ہوں گے ابھی تو سیلابی پانی ہی نیچے نہیں جائے گا وہاں پر پولنگ اسٹیشن کہاں بنائیں گے تقریبا 80 فیصد سندھ اور بلوچستان ڈوبا ہوا ہے۔ انٹرنیشنل اداروں کے مطابق اس پانی کو نیچے جاتے دو سے تین مہینے لگ جائیں گے، فوزیہ یزدانی
موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے خیال سے جون تک الیکشن ممکن نہیں ہیں تو جب جون آجاتا ہے تو پھر کہانی ہی ختم ہوجاتی ہے، کیونکہ ساری لڑائی ہی 30 اپریل تک ہے۔ خان صاحب Rational ہوکر نہیں سوچ رہے، انکی الیکشن کے حوالے سے Calculation ٹھیک نہیں ہے،شمع جونیجو