Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

ریتھک روشن کی بہن کنگنا رناوٹ کی حمایت میں سامنے آگئیں

بولی وڈ کی بےباک اداکارہ کنگنا رناوٹ اور اداکار ریتھک روشن کئی سالوں سے ایک دوسرے پر بےشمار الزامات لگاتے آرہے ہیں تاہم اب ریتھک کی بہن سنینا روشن نے بھی اس مسئلے پر خاموشی توڑ دی۔

جہاں سب کو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سنینا اس معاملے میں اپنے بھائی کا ساتھ دیں گی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے سب کو حیران کردیا۔

سنینا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری ساری حمایت کنگنا کے ساتھ ہے۔ جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنینا نے اپنے بھائی پرکنگنا رناوت کو ترجیح دی ہے۔ رتیھک کا اپنی بہن کی اس ٹوئٹ پرتاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے چند روزقبل کہا تھا کہ ہرتیھک روشن کی بہن نے انہیں اور کنگنا کو فون کرکے ہرتیھک اور کنگنا کے معاملے پر پہلے آواز نہ اٹھانے کے لیے معافی مانگی ہے۔

رنگولی جو کہ کنگنا کی مینجر بھی ہیں، نے لکھا کہ ریتھک روشن اور ان کی فیملی سنینا روشن کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ سنینا دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم لڑکے سے محبت کرتی ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں انڈیا ٹی وی کے پروگرام ’عوام کی عدالت میں‘ بات کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے ریتھک روشن پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان سے شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *