Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

فواد چوہدری کی شادی کی تقریب میں حملے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

کچھ روز قبل پاکستان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ایک اور تنازعہ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب کے دوران بول ٹی وی کے اینکر سمیع ابراہیم کو مبینہ طور پر سب مہمانوں کے سامنے تھپڑ مارا تھا ، اب اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ 

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد چودھری نے اینکر پرسن پر حملہ کیا جس کے بعد ان کے ساتھی انہیں ویاں سے لے گئے۔

وزیراعظم نے بھی صحافی سمیع ابراہیم سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی تھی۔ گفتگو کے دوران عمران خان نےفیصل آباد میں سمیع ابراہیم کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا۔

وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کسی کی عزت نفس مجروح ہو۔ حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم جزو ہیں۔ نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے کر جانا کسی صورت مناسب نہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *