Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

طلباء تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے منشیات کا استعمال کرتے ہیں، وزیر مملکت کا دعویٰ

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے آئس نشے کے حوالے سے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔  وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے منشیات کے عالمی دن سے متعلق تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ او اے لیول کے طلبہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے منشیات کا استعمال سویٹس کی صورت میں کرتے ہیں۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ کسی تعلیمی ادارے کا ایک بھی شخص منشیات کا شکار نکلا تو پورے ادارے کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یاد رہے کہ شہریار آفریدی نے بطور وزیر مملکت برائے داخلہ ایک نجی ادارے کی مسترد شدہ رپورٹ پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طالب علموں کو منشیات کا عادی قرار دیا تھا۔

اسلام آباد کے بڑے بڑے اسکولوں کے طلبہ اور والدین کے سراپا احتجاج ہونے پر شہریار آفریدی نے طلبہ کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق بیان واپس لے لیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *