Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

توہین مذہب کے معاملے پر سیاست نہ کرنے پر فواد چودھری، بلاول کے معترف

میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کے موقع پر عمران خان کے خلاف توہین مذہب کے الزامات پر احتجاج کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ عمران خان کیخلاف توہین مذہب کے الزامات کو سیاسی طور پر استعمال کیا جائے اور ان کو اے پی سی کے اعلامیے میں شامل کیا جائے جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم ان الزامات پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس اقدام پر بلاول بھٹو زرداری کی ’سیاسی‘ فہم و فراست کی تعریف کی، انکا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذہبی اشتعال کے استعمال کو روکنے پر بلاول تعریف کے مستحق ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ فتوے باز مولوی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر نے تمام طبقہ ہائے فکر سے کہا کہ انہیں اس رویے کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *