Type to search

سیاست فيچرڈ

بلاول شادی پر رضامند، لڑکی کس کی پسند کی ہو گی؟

سابق صدر آصف علی زرداری کی پارلیمنٹ میں مختلف وفود سے ملاقاتیں ہوئیں، اس دوران نے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گئے ہیں، اب مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ بلاول نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے سیاست سے ریٹائر منٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اب آرام کرنا اور اپنی زمینیں سنبھالنا چاہتا ہوں۔ بلاول شادی کیلئے بھی مان گئے ہیں، ان کیلئے لڑکی بھی ڈھونڈنی ہے، اب یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس اب اپنے لئے وقت نہیں، اس لئے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں کرنا پڑے گا۔ 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *