Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

جب وزیر اعظم چاہیں گے، سندھ میں تبدیلی آ جائے گی،فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ گورنر سندھ جادوگر آدمی ہے،جب وزیراعظم عمران خان کو کہیں گے سندھ میں تبدیلی آئے گی اور جب عمران خان کہیں گے سندھ میں تبدیلی آجائے گی، کراچی کی سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم نہیں تحریک انصاف ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پچھلے 10سالوں میں جس نےکرپشن کی سب جیلوں میں جائیں گے، جب سیاسی انٹری کا وقت تھا چوہدری نثار کڑک مرغی کی طرح بیٹھے رہے، اب ان کا وقت نکل چکا، اب ان انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں، سیاست میں ٹائمنگ اہم ہوتی ہے، چوہدری نثار، نوازشریف اور آصف زرداری کا کوئی مستقبل نہیں ہے، یہ ماضی کا حصہ بن چکے، جب شہبازشریف لندن گئے تو مریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا، (ن) لیگ کو توڑنے میں سب سے اہم کردار مریم نواز نے ادا کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے آنے والوں کو آشیانہ فراہم کریں گے، پی ٹی آئی صاف شفاف حکومت،کرپشن کے خاتمے اور گڈگورننس کا وعدہ پورا کرے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میں کرپشن کا ایک اسکینڈل بھی سامنے نہیں آیا، احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے، اوپرکی کرپشن ختم ہوگئی ہے، نچلی سطح پر کرپشن میں کمی آئی ہے، نچلی سطح پرکرپشن کاخاتمہ بھی ضروری ہے۔

 

 

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *