Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

مسلم لیگ ن کی تقسیم کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی تعبیر نہیں ملے گی،مریم نواز

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تقسیم کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی تعبیر نہیں ملے گی، کھیل تماشے چھوڑو،بند ہوتے کارخانوں، بےروزگار مزدوروں کو دیکھو۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ فاقہ کشی پر مجبور عوام اور بد دعاؤں کےلیے اٹھےہاتھوں کو دیکھو ،خلق خدا تم سے پناہ مانگ رہی ہے۔

مریم نواز کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عوام کی بجائے کرائے کے شخصیات پر کھڑی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی فکر چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دیں جن کو ان کی نا اہلی و نالائقی نے تباہ حال کر دیا اور فاقوں تک پہنچا دیا۔ حکومت شریف فیملی کی فکر چھوڑ دیں۔ متحد رہنا شریف فیملی کے خون میں شامل ہے ۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *