Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اٹلی کے سابق صدر کا مافیا کے حوالے سے دیا گیا ایک بیان شیئر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی مافیا بھی سسلین مافیا کی طرح رشوت، دھمکی، بلیک میل، ریاست و عدلیہ پر دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے تاکہ ان کی اربوں کی منی لانڈرنگ بیرون ملک  محفوظ رہے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *