Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون میٹرک میں فیل ہوگئے

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے کھیل عمر فاروق میٹرک کے امتحان میں فیل ہوگئے۔ 

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طالبات کو انعامات دینے والے پی ٹی آئی کے عمر فاروق انڈر میٹرک نکلے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں میڑک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعام تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے ایم پی ا ے

عمر فاروق تھے جو کہ خود انڈر میٹرک ہیں۔ ایجوکیشن بورڈ ذرائع رکن صوبائی اسمبلی امتحان میں غیر حاضر رہے اور ایسے طالب علم کو فیل تصور کیا جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے امتحان کے لئے داخلہ لیا تھا۔

عمر فارق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کھیل ہیں اور انہوں نے گزشتہ ستمبر میں یہ منصب سنبھالا تھا۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *