جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جا رہا۔
یاد رہے کہ اسد عمر نے ٹویٹر پر وزارت خزانہ اور کابینہ سے الگ ہونے کا عندیہ دیا اور بعدازاں پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر وزارت سے مستعفی ہو گئے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا، ’’میرے وزارت سے مستعفی ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ میں نیا پاکستان کے حوالے سے عمران خان کے ویژن کی حمایت کرنا چھوڑ دوں گا۔‘‘
اسد عمر نے یہ بھی کہا تھا کہ وفاقی کابینہ میں آج رات یا کل صبح تک مزید تبدیلیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا وزارت خزانہ اور وفاقی کابینہ چھوڑنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق، عمر ایوب خان وزیر خزانہ کے لیے فیورٹ امیدوار قرار دیے جا رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔