آج ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں تحریک انصاف کا اعمال نامہ ہے۔ میرے پاس جو رپورٹ آئی ہے اس کے مطابق صرف 33 درست ٹویٹر اکائونٹس ہیں۔ جو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے ہیں۔ ایک دن کی کارروائی کیلئے 924 ٹویٹر اکائونٹس کو استعمال کیا گیا۔
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1516053300436942860?s=20&t=DHyAOj2hkD6v196WC_AoMA
ان کا کہنا تھا کہ 709 ایکٹو ٹویٹر اکائونٹس جن میں سے صرف 177 ہیومن اکائونٹس جبکہ 33 اوریجنل اکائونٹس تھے اور 75 فیصد ٹریفک جعلی تھی۔ یہ صرف 9 گھنٹے کی سائیکل کا ڈیٹا ہے۔ جن میں سے 6 گھنٹے یہ ایکٹو رہتے ہیں۔ لیگی ترجمان نے انکشاف کیا کہ ٹویٹر پر ٹرینڈز چلانے کیلئے روبوٹک پرچیزنگ کی جاتی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پچھلے چار سال پاکستان کے عوام سرکاری خرچے پر جھوٹ سنتی رہی۔ گذشتہ چار سال کے دوران مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، کشمیر فروشی، خارجہ پالیسی کی تباہی کی شکل میں ہر روز حقائق پاکستان کے عوام کے سامنے آ رہے ہیں۔
https://twitter.com/khushbu_malik/status/1516072313183219717?s=20&t=gDAorFIOOrArBXMeuGYL1Q
انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر اداروں کو نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جن جج صاحبان نے ان کی آئین شکنی کو بے نقاب کیا اور ان کے خلاف فیصلہ دیا، انہوں نے انہیں بھی نفرت کا نشانہ بنایا اور اپنی جھوٹی سیاست کی نظر کیا۔ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ کوئی بھی شخص ان سے ان کی کارکردگی کا نہ پوچھے۔
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1516025825748955136?s=20&t=DHyAOj2hkD6v196WC_AoMA
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف ریفرنس لا رہے ہیں۔ یہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس اس لئے لانا چاہ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ کے حکم کے تحت الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس دن کے اندر کرنا ہے۔ ان کی پٹیشن ہے کہ یہ تفصیلات پبلک نہ کی جائیں اور اکبر ایس بابر کو رسائی نہ دی جائے۔