چیف منسٹر فنڈ سے امراض جگر اور کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے 6 کروڑ روپے جاری

07:17 AM, 18 Apr, 2023

حسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام، چیف منسٹر فنڈ سے امراض جگر اور بون میرو (کینسر) کے 52 مستحق مریضوں کے علاج کے لئے 6کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھاکہ نادار مریضوں کے علاج کے لئے وسائل مہیا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ جگر اور بون میرو جیسے امراض میں مبتلا مریض بھرپور توجہ کے مستحق ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ امراض جگر اور بون میرو کا علاج عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔حکومت معاونت کر رہی ہے۔ عام آدمی کے لئے صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہوں اور رہوں گا۔

قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج سرگودھا کی حرمین فاطمہ کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لئے32لاکھ50ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

پی کے ایل آئی میں زیر علاج قصور کی عائشہ شوکت کے لیورٹرانسپلانٹ کے لئے 25 لاکھ94ہزار روپے کے فنڈز فراہم کردئیے گئے۔فیصل آباد کے عطا اللہ خان،ضلع اٹک کے محمد مقصود،لاہور کے محمد رفیق اور امجد حسین کے لیور ٹرانسپلانٹ کے لئے فی کس 25 لاکھ 94ہزار روپے کے فنڈز پی کے ایل آئی کو جاری کردئیے گئے۔ لاہور کے رحمت علی،گوجرانوالہ کے جمشیداصغر اور ہما محمود کے لیور ٹرانسپلانٹ کے لئے فی کس 25 لاکھ 94ہزار روپے کے فنڈز مہیا کردئیے گئے۔

آرمڈ فورسزبون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں زیرعلاج فیصل آباد کے احمد اور لاہو کے محمد بلاج خان کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لئے25،25لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔

راولپنڈی کے محمد حسن علی اور سیالکوٹ کے محمد ہاشم، ڈاکٹر اکبرنیازی ٹیچنگ ہسپتال اسلام آبادمیں زیرعلاج لاہورکینٹ کے محمد ایان کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لئے 25، 25لاکھ روپے اور آیت فاطمہ کے لئے 20لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے۔

شیخوپورہ کے احسان علی، پنڈی بھٹیاں کی مرفع رانی اور میانوالی کی رابعہ بی بی کے لئے21، 21 لاکھ روپے جبکہ  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈڈیزیزبون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر میں زیرعلاج کوٹ رادھا کشن کے موہد کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لئے 20لاکھ روپے کا اجراء کر دیا گیا۔

فیصل آباد کے ذیشان علی،اٹک کی ہانیہ نور،لاہور کے عدن چاہوال، ننکانہ صاحب کے محمد بلال،گوجرانوالہ کے محمد منصب علی اورلاہورکے محمد عابد، محمد ہود، محمد عمر، ام ہانیہ، کامران الٰہی، راولپنڈی کے محمد قاسم اور ثمینہ افسر، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محمد حاشر عظیم، گوجرانوالہ کے محمد افضل، فیصل آباد کے علی حسن اور جہلم کی نویرا نور کے علاج کے لئے فی کس5لاکھ روپے کے فنڈز مہیا کر دیئے گئے۔

پی کے ایل آئی میں زیر علاج میانوالی کے موسیٰ علی کے لئے 4 لاکھ50ہزار روپے اور لاہور کے قیصرعلی کے علاج کے لئے 3لاکھ 75ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا۔

سرگودھا کے ساجد الرحمن، جڑانوالہ کے محمدنصیب، سیالکوٹ کے غضنفر علی، لاہور کی روبینہ شفیق، محمد اکرم اوراصغر علی کو امراض جگر کے علاج کے لئے فی کس 3لاکھ 6ہزار روپے کے فنڈز مہیا کر دیئے گئے۔

راولپنڈی کے عبدالملک،لاہور کے مسعود عالم خان،شاہ زیب، خادم حسین، ظفر سعید،سیالکوٹ کے شاہ زیب احمد بٹ، شیخوپورہ کے حامد علی،  ڈیرہ غازی خان کے محمد ارشد اور شیخوپورہ کے محمد عثمان بٹ کے علاج معالجے کے لئے  فی کس 3لاکھ 6ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔
مزیدخبریں