سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اہم مشترکہ اجلاس آج ہوگا، عسکری قیادت اور غیرملکی سفراء بھی مدعو

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہرچار بجے ہوگا جس سے صدر آصف زرداری خطاب کریں گے۔ اجلاس میں گورنرز، وزراء اعلیٰ،عسکری قیادت اور غیرملکی سفراء بھی مدعو ہیں۔

11:01 AM, 18 Apr, 2024

نیا دور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 مئی کو صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ آج بھی قومی اسمبلی کا ایک اہم مشترکہ اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا 19 مئی کو بلایا گیا اجلاس آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہرچار بجے ہوگا جس سے صدر آصف زرداری خطاب کریں گے۔

اجلاس میں گورنرز، وزراء اعلیٰ،عسکری قیادت اور غیرملکی سفراء بھی مدعو ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جبکہ اپوزیشن نے اجلاس میں شدید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے اپوزیشن اراکین کو بھرپور شرکت کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

اپوزیشن نے اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران مبینہ انتخابی دھاندلی، مہنگائی کے خلاف اور آئین کی بالادستی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

احتجاج کے باعث اپوزیشن اراکین کے مہمانوں کو وزیٹرز کارڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔ سپیکر ڈائس کے آگے اسمبلی کی سکیورٹی کے افراد بھی تعینات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں