ایران کے خلاف فائدہ چاہیئے تو سعودیہ اسرائیل سے تعلقات بحال کرے،امریکا

09:40 AM, 18 Aug, 2020

نیا دور
امریکا نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے اپنے تعلقات بحال کرے

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرح سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے کیونکہ یہ اس کے مفاد میں ہوگا۔


 جیو نیوز نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے ان کا مشترکہ دشمن ایران کمزور ہوگا لہٰذا یہ سعودی دفاع کے لیے بہتر ہوگا جب کہ اس سے فلسطینی عوام کو بھی مدد ملے گی۔
مزیدخبریں