تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان نرگس ماولہ والا یکم ستمبر 2020 سے میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سکول آف سائنس کے ڈین کی حیثیت سے کام شروع کر دیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نرگس ماولہ والا خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی نشاندہی کرنے کا کارنامہ انجام دینے والی ٹیم میں بھی شامل تھیں۔ نرگس ماولہ والا کا تعلق ایم آئی ٹی کے شعبہٴ فزکس سے ہے، وہ اُن تینوں اداروں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ رہی ہیں جس نے کشش ثقل کی لہروں کی نشاندہی کےمنصوبے پر کام کیا۔
کراچی میں پیدا ہو نے والی نرگس ایک نوجوان طالبعلم کی حیثیت سے امریکہ میں منتقل ہو گئی تھیں، طبیعیات میں بی اے اور 1990 میں علم فلکیات میں گریجویشن کر نے کے بعد 1997 میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حا صل کی۔