فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد اور تذلیل کیس، ملزم 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

12:44 PM, 18 Aug, 2022

نیا دور
فیصل آباد کی مقامی عدالت نے لڑکی پر تشدد اور تذلیل کیس میں مرکزی ملزم شیخ دانش کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش کو کڑی سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈی وی آر پولیس کے پاس ہے اس میں سے ویڈیو دیکھی جائے۔ میرا موکل بروز وقوعہ سے لے کر اب تک مدعیہ کے گھر نہیں گیا، نہ اغوا کیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ مدعیہ کی پیدائش 1995 کی ہے اور عمر تقریباً 26 سال جبکہ شیخ دانش کی بیٹی کی عمر 14 سال ہے وہ جونیر کلاس فیلو نہیں ہو سکتی۔ وقوعہ کے مطابق ملزم اپنی بیٹی کے سامنے کیسے زیادتی کر سکتا ہے۔ یہ کیس 376 کا نہیں بنتا۔

https://twitter.com/fsdpolice/status/1560231257816154112?s=20&t=C8V9m9Qd3wRGoht5plFTGw

وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ پولیس نے سارے موبائل، گاڑیاں لیپ ٹاپ اپنی تحویل میں لے لیے اب ریمانڈ کس لیے مانگ رہے ہیں؟ عدالت کی جانب سے اجازت پر وکیل ملزم کی جانب سے مکمل ایف آئی آر عدالت کو پڑھ کر سنائی گئی۔

دوسری جانب مدعی مقدمہ دوران سماعت عدالت پیش نہیں ہوئی۔ وکیل مدعی مقدمہ کا عدالت سے سوال پوچھتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بندہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ڈامنے کسی لڑکی سے جوتے چٹوائے وہ شریف ہو سکتا ہے۔

https://twitter.com/HamzaAzhrSalam/status/1560244376160321536?s=20&t=G9om6uXAfFnJtxseYyzSQQ

اس دوران کمرہ عدالت میں وکلا کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ وکیل مدعی مقدمہ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے دفعہ 365 بی اور 452 کا اضافہ کر دیا گیا۔

 
مزیدخبریں