فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین کی رقص کرتے ویڈیو لیک

05:01 PM, 18 Aug, 2022

نیا دور
فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو لیک ہو چکی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کیساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو کلپ میں سانا مارین اپنے دوستوں کیساتھ ایک محفل میں شریک ہیں جس میں فن لینڈ کی کابینہ کے دیگر وزرا بھی شامل ہیں۔ اس ویڈیو میں تمام افراد ہلا گلا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سانا مارین کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حتیٰ کہ ایک اپوزیشن رہنما نے ان کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے تک کا مطالبہ کر دیا ہے۔



تاہم 36 سالہ وزیراعظم سانا مارین نے منشیات کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی میں اپنے دوستوں کیساتھ صرف شراب پی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم کے بارے میں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ وہ ایسی پارٹیوں میں شرکت کرتی ہیں۔ اکثر میوزک فیسٹیول میں شرکت کی ان کی تصویریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

پچھلے سال انہوں نے کوویڈ 19 کے مریض کے قریبی رابطے میں آنے کے بعد نائٹ کلبوں میں جانے سے معذرت کی تھی۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے، مارین نے کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ اسے فلمایا جا رہا ہے، لیکن وہ اس ویڈیو کے لیک ہونے پر پریشان ہیں۔ "میں نے رقص کیا، گایا اور پارٹی کی۔ یہ مکمل طور پر قانونی چیزیں ہیں۔ میں کبھی بھی ایسی صورتحال میں نہیں رہی جہاں میں نے دوسروں کیساتھ منشیات استعمال کی ہو۔

https://twitter.com/visegrad24/status/1560015797367488517?s=20&t=dY9ozG4AoC0NN7zx9WWzRA

ادھر اپوزیشن پارٹی کے رہنما ریکا پیورا نے میرین سے رضاکارانہ طور پر منشیات کا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو وزیراعظم کے رویے پر "شکوک" ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے دیگر سیاستدانوں نے بھی وزیراعظم اور میڈیا کو زیادہ اہم اندرونی مسائل کے بجائے پارٹیوں کے بارے میں بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/Verma916161/status/1560300855995158529?s=20&t=dY9ozG4AoC0NN7zx9WWzRA

سانا مارین نے اپنا دفاع کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ "میری خاندانی زندگی ہے، میری کام کی زندگی ہے، اور میرے پاس اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کے لیے فارغ وقت ہے۔ میں اپنی عمر کے بہت سے لوگوں کی طرح ہوں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ " خیال رہے کہ مارین دسمبر 2019 سے اقتدار میں ہیں اور اپنی پارٹی کی حمایت برقرار رکھتی ہیں۔
مزیدخبریں