نجی ٹی وی میں ایک پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک میں وزیراعظم کو پھانسی چڑھتے دیکھا، وزیراعظموں کو نااہل ہوتے دیکھا، بے نظیر کو شہید ہوتے دیکھا اور اے پی ایس جیسا سانحہ بھی دیکھا لیکن معاشرے آگے بڑھتا رہا اور لوگوں نے برداشت کیا۔
https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1207170725494345728?s=20
ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم نے قانون کی حکمرانی کا مشکل سفر شروع کیا ہے تو اس فیصلے پر بھی معاشرے کو اتنا سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں، آگے بڑھیں آگے سپریم کورٹ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک چند افراد کا نہیں، یہ سب کا ملک ہے اور سب کو مثالی بننا پڑے گا لیکن جب عدالتیں کسی کے خلاف فیصلہ کریں اس کو قبول کریں، ڈنڈا لے کر فیصلوں کےخلاف کھڑا ہونے سے معاشرہ نہیں چل سکتا۔
وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ ترمیم کی اجازت دینے والے جج اور تمام سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
خیال رہے خصوصی عدالت سے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ افواج میں غصہ اور اضطراب ہے۔