اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ نے بتانا ہے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کون ہیں؟ کیا ان کے ساتھ مشاورت ہوئی؟
عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا قوانین کے جو رولز بنائے گئے اس میں اختیارات کا غلط استعمال بھی نہیں ہونا چاہیے۔ آپ نے جو رولز بنائے ہیں وہ آپ ان تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھجوا دیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے احمر بلال صوفی عدالت کے سامنے پیش ہوئے تاہم ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق درخواست میں اٹارنی جنرل خود پیش ہو کر دلائل دینا چاہتے ہیں۔
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی