تصویر و تحریر: عون جعفری
کیا دیکھنا ہے اور کیا دیکھانا ہے
09:48 AM, 18 Dec, 2020
سائنس اور ٹیکنالوجی روز صبح ایک نئی ایجاد سے اس دنیا کو ہمکنار کر رہی ہے۔ ایک وقت تھا جب ہمارے ملک کے ڈرامہ سیریلز جو حقیقی حالات پر مبنی تھے ہمسایہ ممالک میں منفرد مقام اور شہرت رکھتے تھے ۔ اس کے برعکس ہم آج صدیوں پرانے ایک کردار ارتغرل غازی پر بنے ڈرامے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ جبکہ اس کا اثر اس قوم پہ ویسے ہی ہوا جیسے انڈین ساس بہو کے ڈرامے ہمارے گھریلو معاملات پر اثرانداز ہوئے ۔ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں ارطغل کے مجسمے کی رونمائی سے لے کر اس کردار کو نبھانے والے اداکار کی پاکستان آمد پر میری کچھ عرصہ پہلے بنائی یہ تصویر گواہی دے رہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ساتھ الفلاح بلڈنگ کی دیوار پر خلافت عثمانیہ کی حیات نو کی نوید سناتی ہوئی یہ تحریر پیغام دیتی ہے’ دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش زمانہ۔۔۔‘
تصویر و تحریر: عون جعفری
تصویر و تحریر: عون جعفری