میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ شو آف ہینڈکے ذریعےسینیٹ الیکشن کرانےکے فیصلے میں حکومت نے بہت دیر کردی، شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانا آرٹیکل 226 سے انحراف ہے انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی پیش کی گئی منطق سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ سینیٹ الیکشن سے متعل قانون تبدیل کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں البتہ سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنی رائے دے سکتی ہے کہ قانون سازی کرلیں۔
یاد رہے کہ جب سے پی ڈی ایم کی جماعتوں نے 31 جنوری سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے حکومت نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کروائے گی۔