فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ شدید فائرنگ کے باعث مارکٹیں بند کر دی گئیں جبکہ پولیس موقع دیکھ کر بھاگ نکلی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں تحریک لبیک کا رکن شیخ جابر ملوث ہے جو اپنے تقریباً 20 ساتھیوں کے ہمراہ آیا تھا۔ ٹی ایل پی کارکنوں نے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کردی جس سے علاقہ گولیوں کی تڑتراہٹ سے گونج اٹھا۔
دونوں جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کو گذشتہ روز پولنگ سٹیشن پر ہونے والی لڑائی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز غلہ منڈی میں پولنگ سٹیشن کے اندر ٹی ایل پی کے کارکنوں کو لیگی کارکنوں نے زبردستی داخل ہونے سے روکا تھا۔
آج تحریک لبیک کے اسلحہ بردار لوگوں نے غلہ منڈی میں ہونے والے واقعے پر لیگی رہنما شیخ فتح علی کے کزن کے گھر پر بھی فائرنگ کی۔