جنید صفدر کی شادی کے اخراجات ''بدنام زمانہ'' شخصیات نے ادا کئے، ہارون رشید نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

02:38 PM, 18 Dec, 2021

نیا دور
ہارون رشید نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے لمبے فنکشن کو چھچھورا پن قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے تمام اخراجات کھوکھر برادران نے برداشت کئے۔

92 نیوز کے پروگرام ''مقابل'' میں بات کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں کے پاس کھانے کیلئے روٹی نہیں، بے روزگاری اور بھوک ہے لیکن دوسری جانب شریف خاندان تین تین ہفتے کے فنکشن کر رہا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ میں معذرت خواہ ہوں لیکن شریف فیملی نے جنید صفدر کی شادی کے موقع پر انتہائی چھچھورے پن کا مظاہرہ کیا۔ ہر فنکشن پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئے جن کو بدنام زمانہ کھوکھر برادران نے برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ انڈین ڈیزائنر تک کے کپڑے پہنے گئے۔ پاکستان میں ایک طرف ایک عام آدمی اپنے بچوں کا پیٹ نہں پال سکتا تو دوسری جانب یہ سب کرنا مناسب بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سپورٹرز نے بیٹے کی شادی پر بھی مریم کو نہ بخشا، حسد سے بھرپور ٹویٹس

یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ اس سے قبل ''انصافیوں'' کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے بھی مریم نواز شریف پر حسد کے بھرپور وار کئے گئے تھے۔ کوئی انھیں جاتی امرا کی امرائو جان کے القابات سے نوازتا رہا تو کسی نے انتہائی نازیبا جملے بازی کی۔

https://twitter.com/PakBaba123/status/1469421444601896967?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1469421444601896967%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F74874%2Fpti-supporters-maryam-nawaz-sharif-twitter-juniad-safdar%2F

ایک انصافی صارف نے لکھا تھا کہ عوام کے پیسے میں کتنی طاقت ہوتی ہے وہ ذیل میں لگائی گئی فوٹو سے واضح ہو رہی ہے۔ پہلی تصویر اس وقت کی ہے جب موٹروے نہیں بنی تھی اور مریم باپ دادا کے پیسے پر پل رہی تھی۔ دوسری تصویر 29 سال بعد تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی کی ہے۔

https://twitter.com/AliMuradPti/status/1470062649388023809?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1470062649388023809%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F74874%2Fpti-supporters-maryam-nawaz-sharif-twitter-juniad-safdar%2F

ایک اور صارف نے لکھا تھا کہ پہلے ہمارے آباؤ واجداد نانا نانی یا دادا دادی بننے پر خوشی محسوس کرتے تھے مگر افسوس اب اس کے برعکس ہے۔ خصوصاً عورتیں اپنی صحیح عمر چھپاتی ہیں۔ اس سے پہلے کہ لوگ زیادہ عمر کی عورت سمجھ کر نانی یا دادی کہنا شروع کردیں اپنے خدوخال میں تبدیلی کروا لیتی ہیں۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی ہونے کے باوجود ایسی ٹرولنگ پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میری سپورٹ پی ٹی آئی کے ساتھ رہی ہے مگر کسی بھی عورت کی شکل صورت، کردار، ازدواجی زندگی کے بارے میں کوئی بھی ڈسکشن نہیں ھونی چاہیے۔ اگر کسی میں کوئی برائی ہے بھی تو اس پر پردہ ڈالیں۔ رب کریم نے بھی ہمارے نا جانے کتنی برائیوں پر پردے ڈال رکھے ہیں۔ البتہ سیاسی اختلاف کھل کر کریں۔
مزیدخبریں