’کم عمری میں پورن دیکھنے سے ذہن تباہ ہو گیا ‘

03:34 PM, 18 Dec, 2021

نیا دور
امریکا کی مشہور گلوکارہ بلی ایلیش نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بچپن سے پورن فلمیں دیکھنا شروع کر دی تھیں جس سے میرا ذہن تباہ ہو گیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق بلی ایلیش نے اپنی زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت محض گیارہ سال کی تھی جب پہلی مرتبہ پورن فلم دیکھی۔ یہ میرے لئے بعد کی زندگی میں ڈرائونے خوابوں کا باعث بنا۔

خیال رہے کہ بلی ایلیش کا شمار امریکا کی ابھرتی ہوئی سنگرز میں ہوتا ہے۔ وہ محض 19 سال کی عمر میں گریمی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے پورن کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گندی فلموں کا میرے ذہن پر اور میری سیکس لائف پر بہت برا اثر پڑا۔ میں نے ہر وہ کام کیا جو صحیح نہیں تھا۔



ایلیش نے پورنوگرافی میں خواتین کی عکاسی کے طریقہ کار پر بھی کھل کر تنقید کی اور کہا کہ مجھے سمجھ ہی نہیں تھی کہ یہ ایک بری چیز ہے۔ مجھے تو لگتا تھا کہ سیکس ایسے ہی ہوتا اور سیکھا جاتا ہے۔

امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی حالت کے بارے میں جب والدہ کو بتایا تو وہ خوفزدہ ہو گئیں۔

خیال رہے کہ طبی اور نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں پورن فلمیں دیکھنے کا رجحان ان کی ذہنی حالت کو خراب کر سکتا ہے، اس سے انھیں آئندہ زندگی میں بہت مسائل ہو سکتے ہیں۔

 
مزیدخبریں