نواز شریف کی وطن واپسی کی بازگشت سنائی دینے لگی

05:50 PM, 18 Dec, 2021

نیا دور
اسد علی ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف سزا کی معطلی، سلامتی کیساتھ وطن واپسی اور صاف شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں، اس کے بعد جو بھی عوام کا فیصلہ ہوگا وہ انھیں قبول ہوگا۔

نیا دور ٹی وی کے پروگرام ''خبر سے آگے'' میں گفتگو کرتے ہوئے اسد علی ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بیک ڈور ڈپلومیسی پر کام کر رہی ہے، اس لئے اب میاں نواز شریف کی واپسی کی بازگشت سنائی دینا شروع ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیات سمجھتی ہے کہ اگر وہ عوام سے دور رہے تو الیکشن میں کامیابی مشکل ہوجائے گی کیونکہ وہ گذشتہ 5 سال سے حکومت سے باہر ہے۔ اب ان کی یہی حکمت عملی نظر آتی ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے انتخابات میں جا کر اقتدار میں واپس آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی تحریک عدم نہیں لائیں گے کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ غیر یقینی کی صورتحال رہی تو مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں، وہ اس سے اجتناب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب عمران خان اپنی مقررہ مدت سے ایک منٹ پہلے تک اقتدار بھی نہیں چھوڑیں گے اور وقت پر ہی انتخابات کروائیں گے۔
مزیدخبریں