ملزم کا تعلق روم میں سے بتایا جا رہا ہے۔ یہ 40 سالہ ڈاکٹر آن لائن چیک اپ کے دوران خواتین مریضوں کی ویڈیوز بنا کر انھیں ریکارڈ کر لیتا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے درجنوں میموری کارڈز، سمارٹ فونزاور خواتین کی سینکڑوں غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی ہیں۔
اس کے پاس مختلف ہسپتالوں میں چیک اپ کروانے والی خواتین کا ڈیٹا تھا۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر وہ ان خواتین کو فون کرکے مختلف قسم کے انفیکشنز کا نام لے کر ڈراتا اورا نہیں زوم چیک اپ آمادہ کرتا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم خواتین کو فون کرکے اپنا تعارف نامور گائنا کالوجسٹ کے طور پر کرواتا اور انھیں اپنا چیک اپ کروانے کی سہولت فراہم کرنے کی لالچ دے کر آن لائن چیک اپ کرنے پر راضی کرتا۔
ملزم خواتین کو مخصوص اعضا کے چیک اپ بذریعہ آن لائن ویڈیو کروانے کا کہتا اور جو خواتین راضی ہوکر چیک اپ کرواتی ان کی ریکارڈنگ کرلیتا تھا۔
پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم کے پاس ہماری مکمل معلومات تھیں، اسے ہماری تاریخ پیدائش، جائے پیدائش، کچھ عرصہ قبل گائنی چیک کی تفصیلات تک پتا تھیں جس کی وجہ سے ہم دھوکہ کھا گئے۔