پارلیمنٹ لاجز میں آتشزدگی: آگ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی

08:38 AM, 18 Feb, 2020

نیا دور
اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے تیسرے فلور پر واقع مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق قومی اسمبلی کی ممبر کے بلاک اے سوٹ نمبر 302 میں آگ لگی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کے عملے اور لاجز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



 
مزیدخبریں