تفصیلات کے مطابق حرا عمر کے اہلخانہ نے گردے کی پیوندکاری کے لیے ڈاکٹروں کو 34 لاکھ روپے دیے۔ گردے کی پیوندکاری کے سلسلے میں 34 سالہ حرا 3 ہفتے تک آزاد کشمیر کے ایک نجی کلینک میں زیر علاج رہیں مگر ان کی طبیعت نہ سنبھلی اور آخرکار 5 روز قبل انہیں لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حرا کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیوندکاری کرانے کے بعد حرا کی طبیعت سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑ گئی لہٰذا اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔
اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا کے آپریشن کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد کی سربراہی میں کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔