میانمار میں فوجی بغاوت: ایک لاکھ افراد کا سڑکوں پر نکل کر فوج کے خلاف احتجاج

03:09 PM, 18 Feb, 2021

نیا دور
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے اور آمریت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ میانمار کے مرکزی شہر ینگون میں ایک مظاہرے میں شہریوں نے سرخ پرچم کے ساتھ مارچ کیا اور معزول رہنما آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری اظہار کی۔

ریلی کی وجہ سے مرکزی شاہراہوں کے جنکشن بند ہوگئے اور لوگوں اپنی گاڑیاں ایک طرف پارک کرکے مظاہرین کے ہمراہ شامل ہوگئے۔

میانمار کے دوسرے بڑے شہر وں میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین میں طلبہ، انجینئر اور کسان شامل تھے۔

مظاہرے منگل کے روز ایک فوجی ترجمان کے ان دعوؤں کے بعد سامنے آئے کہ 'مظاہرے کم ہوجائیں گے اور ملک کی 53 ملین آبادی میں سے 40 ملین افراد نے اقتدار پر قبضے کی حمایت کی۔

ینگون میں احتجاج کرنے والوں میں شامل ایک ریٹائرڈ استاد نے بتایا میں آنگ سان سوچی اور دیگر قائدین کی فوری رہائی چاہتا ہوں کیونکہ ہم اپنی جمہوریت واپس چاہتے ہیں۔

نوآبادیاتی دور کی ایک وسیع و عریض عمارت سیکریٹریٹ کے باہر ایک ہزار یونیورسٹی عملہ اور طلبہ جمع تھے۔

میانمار میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ تھامس اینڈریوز نے کہا کہ ریلیوں سے قبل انہیں دوسرے علاقوں سے فوجیوں کو ینگون پہنچائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ فوج میانمار کے عوام کے خلاف بڑے جرائم کے مرتکب ہوسکتے ہیں۔
مزیدخبریں