وزرا کے گلے شکوے، وزیراعظم نے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا

09:14 AM, 18 Jan, 2020

نیا دور
وزیراعظم نے طویل غور و فکر کے بعد عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا، پارٹی کے اندر تحفظات کا اظہار کرنے والے اور اتحادی جماعتوں کو واضح پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی لوگوں اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے دباو ڈالے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنا حتمی فیصلہ سنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں اور پارٹی کے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل کروانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز سے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کہ پنجاب میں گورننس کی صورتحال بہت خراب ہے۔
مزیدخبریں