نفیسہ شاہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں شامل نہیں، ثانیہ نشتر

11:34 AM, 18 Jan, 2020

نیا دور
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی و چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے نفیسہ شاہ بی آئی ایس پی سےفائدہ اٹھانےوالوں کی فہرست میں شامل نہیں۔ ہمیں سیاسی اختلاف سے بالا ہو کر سچ کہنا چاہیے۔

https://twitter.com/SaniaNishtar/status/1218430444716380160?s=20

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی و چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتوں میں مزید لنگر خانے کھلیں گے۔

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1218468068491288577?s=20

اسلام آباد میں پمز اسپتال میں لنگر خانے کے افتتاح کے موقع پر ثانیہ نشتر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی ۔

انہوں نے کہاکہ ایک ماہ میں تھر سے سوات کی وادی تک لنگر خان کھلیں گے،اس معاملے پر وزیراعظم کی خاص توجہ ہے۔

https://twitter.com/SaniaNishtar/status/1217866324166180864?s=20

ثانیہ نشتر نے مزید کہاکہ احساس پروگرام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ پوری کابینہ کا پروگرام ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پمز میں لنگر خانہ کھل رہا ہے اس کے ساتھ پناہ گاہ کا انتظام بھی ہورہاہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ اس سال کے آخر تک 14 سے15 لاکھ غریب ترین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ دے پائيں گے۔
مزیدخبریں