ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو ‘ کی آخری قسط میں کیا ہو گا؟

12:39 PM, 18 Jan, 2020

نیا دور
ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو “ کی آخری قسط لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے” میرے پاس تم ہو “ کی آخری قسط سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ناصرف پاکستان بلکے دنیا بھر میں دیکھا جانے والا ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں کا انتظار ناظرین بڑی شدت سے کررہے ہیں اس کی آخر قسط سامنے آچکی ہے۔

لیک شدہ قسط کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مہوش کا کردار ادا کرنے والی عائزہ خان کی موت ہو جائے گی۔ جبکہ شہوار کا کردار ادا کرنے والے اداکارہ عدنان صدیقی کو عمر قید ہو جائے گی تاہم ڈرامے کے ہیرو دانس کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید اور حرام مانی کی شادی ہو جائے گی۔ تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ ایسا ہوگا کیسے؟

اس لمحے میں جب شہوار کی بیوی اس کو معاف کر چکی اور مہوش خود سیدھے راستے پر چل چکی۔ تاہم اس بارے دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دانش اپنی سابقہ بیوی سے ملنے کیلئے پرانے فلیٹ پر جائے گا ۔ جہاں پر دانش کا سامنا شہوار سے ہو جائے۔ جس کے بعد تمام تر تلخیوں کو یاد کرتے ہوئے شہوار کے دل میں بدلے کی آگ بھڑک اٹھے گی۔ بدلہ لینے کیلئے شہوار دانش کی جانب پستول اٹھائے آگے بڑھے گا ۔ اور فائر کردے گا۔ دانش کی سابقہ بیوی مہوش اسے بچانے کیلئے آگے بڑھے گی اور شہوار کی چلائے فائر اپنے سینے میں کھا لے گی۔ جس سے مہوش کی موت ہو جائے گی ۔ بعدازاں عدالت شہوار کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزاسنا دے گی۔

رومی کی ٹیچر ہانیہ دانش سے شادی کر لے گی۔ واضح رہے اس سے قبل سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا تھا کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری اور میں نے سوچا بھی نہیں تھاکہ اس کے آن ائیر ہونے سے ’’عروسہ ‘‘ کی مقبولیت کا دور واپس آ جائے گا ، میں نے جو کردار ادا کیا وہ صرف کہانی کے مطابق تھا اور میرے خیال میں اس ڈرامے میں ہمایوں سعید نے ہمدردیاں سمیٹی ہیں ۔




خیال رہے مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریلمیرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔











آپ چاہیں گے





مزیدخبریں