انہوں نے کہا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ حکومت اور کچھ عناصر چئیرمین نیب کو ایک خاتون کے ذریعے بلیک میل کر رہے ہیں اور ان سے جانبدارانہ کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چئیرمین نیب حکومت کی بجائے صرف اپوزیشن کا یکطرفہ احتساب کر رہا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کو جو بھی بلیک میں کر رہا ہے وہ آکر میں بتائیں کہ انہیں کون بلیک میل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور نیب کو اسد منیر کی خود کشی کا نوٹس لینا چاہیئے اور اس پر تحقیقات کرنی چاہیئں۔
سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ اب صرف لوگوں کا نہیں نیب کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔ پہلی بار سن رہے ہیں کہ نیب کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نیب کے ہر افسر کا میڈیا ٹرائل ہونا چاہیئے۔ اور سینٹ اور پارلیمنٹ سب سے بڑٓ ادارہ ہے اس لئے یہ سب کا احتساب کرے گی۔