زلفی پر کوک سٹوڈیو کے گانے 'توجھوم' کی دھن چوری کرنے کا الزام

زلفی پر کوک سٹوڈیو کے گانے 'توجھوم' کی دھن چوری کرنے کا الزام
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز 14 جنوری کو نصیبو لال اور عابدہ پروین کے ایک گانے ' تو جھوم' سے ہوا۔ یہ گانا نہ صرف ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر وائرل ہو گیا بلکہ اس گانے نے کوک اسٹوڈیو کے شائقین کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ وہ جس کوک اسٹوڈیو کو کھو چکے ہیں وہ واپس آ گیا ہے۔ علاوہ ازیں گانے کے بعد عابدہ پروین اور نصیبو لال کی گانے کی ریکارڈنگ سے قبل والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

کوک سٹوڈیو کے سیزن 24 کے پہلے گانے ' تو جھوم' کو عدنان دھول کی تحریر کے طور پر کریڈٹ دیا گیا ہے، جسے زلفی نے کمپوز کیا جبکہ اس کے میوزک کی ترتیب زلفی اور عبداللہ صدیقی نے کی۔

اس گانے کی دھن پر اب تنازع بن گیا ہے جب عمرکوٹ کی ایک ابھرتی ہوئی گلوکارہ 'نرملا مگھانی' نے اس گانے کی دھن میں انہیں کریڈٹ نہ دینے پر اختلاف کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 'توجھوم' کے گانے کی دھن انہوں نے بنائی تھی لیکن کوک سٹوڈیو کے کمپوزر نے ان کو کریڈٹ نہیں دیا۔

گلوکارہ نرملا مگھانی نے دعویٰ کیا کہ کوک اسٹوڈیو 14 میں بطور فنکار ایک سلاٹ پر نظر رکھتے ہوئے انہوں نے جون 2021 میں کوک سٹوڈیو کے کمپوزر زولفی کا نمبر کہیں سے لیا اور ان کو میسج کیا کہ وہ کوک سٹوڈیو میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے زلفی کو ایک گانا اور اس کی دھن کے کچھ نمونے بھی بھیجے تھے۔ نرمیلا کا کہنا ہے کہ ' تو جھوم' گانے کی میلوڈی اسی نمونے سے اٹھائی گئی ہے اور انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

نیا دور سے بات کرتے ہوئے نرملا نے بتایا کہ جب انہوں نے زلفی کو وٹس ایپ میسجز بھیجے تو زلفی نے کسی بھی پیغام کا جواب نہیں دیا، انہوں نے ان کے میسجز دیکھے جس کی تصدیق ان میسجز پر بلیو ٹک سے کی جاسکتی ہے۔

نرملا مگھانی نے کہا کہ جب انہوں نے کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا ' تو جھوم' سنا تو انہیں احساس ہوا کہ اس نے جو دھنیں زولفی کو بھیجی تھیں، ان میں سے ایک دھن ' تو جھوم' گانے میں بغیر کسی کریڈٹ کے استعمال کی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=f3eDiykHBFk

نرملا نے نیا دور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تو جھوم میں "راگ بالکل وہی استعمال کیا گیا ہے، جس کا نمونہ انہوں نے زلفی کو بھیجا ۔ انکا کہنا ہے کہ "جب سے میں نے گانا سنا میں زلفی کو پورا ایک دن فون کر تی رہی جبکہ ایک دن بعد انہوں نے فون سنا اور اس بات پر یہ کہہ کرانہیں جواب دیا کہ 'میں نے آپ کی آڈیو فائل ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کی تھی'۔

نرملا کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل بھی درست نہیں ہے کیونکہ انہیں میرے تمام پیغامات بلیو ٹک کے ساتھ موصول ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ انہیں ان کے کام کی پہچان اور واجب الادا کریڈٹ دیا جائے اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں چاہتیں۔

نرملا کی زلفی کو بھیجی گئی کمپوزیشن کا نمونہ:

https://youtu.be/pHR-yxudm6k

تو جھوم:

https://youtu.be/7D4vNcK6D38