اب صرف 7 سیکنڈ میں موبائل کی مکمل چارجنگ ممکن

 ڈیوائس بنانے والے کے مطابق جدید سمارٹ فونز کی بیٹریاں بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور ان کی چارجنگ بھول جانا بہت عام ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے صارفین کو موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے یاد دہانی کے ساتھ کیبلز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔

11:50 AM, 18 Jan, 2024

نیا دور

موبائل صارفین کیلئے  سب سے بڑی جھنجھٹ بیٹری چارجنگ کی ہوتی ہےجس کے حل کے لیے ٹیکنالوجی کمپنی سویپری نے ایک ایسی  ڈیوائس بنائی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو سات سیکنڈ کے اندر مکمل طور پر چارج کیا جا سکے گا۔

سویپری نامی اس ڈیوائس میں کم وزن متعدد بیٹریاں ہوتی ہیں جو فون کی پشت پر مقناطیسی ہولڈر کی مدد سے فون سے منسلک ہوجاتی ہے نچلی جانب موجود پورٹ سے جڑ جاتی ہیں۔

ہر بیٹری پیک کا وزن اندازاً دو ڈبل اے سائز بیٹریوں کے برابر ہوتا ہے اور یہ تمام سمارٹ فونز کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔ اس کو استعمال کرنے کےلیے صارفین اپنے فون سویپری ڈیوائس میں رکھتے ہیں جو خود بخود استعمال شدہ بیٹری کو ہٹا کر مکمل چارج بیٹری سے بدل دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

یہ ڈیوائس بیک وقت پانچ چارج بیٹریاں اپنے اندر رکھ سکتی ہے، جس کے حوالے سے ڈیوائس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاندان کے استعمال کے لیے مثالی شے ہے۔

سویپری کے تخلیق کار علی صالح کے مطابق جدید سمارٹ فونز کی بیٹریاں بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور ان کی چارجنگ بھول جانا بہت عام ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے صارفین کو موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے یاد دہانی کے ساتھ کیبلز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ ڈیوائس 9 تا 12 جنوری 2024 کے درمیان امریکی شہر لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرک شو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور اس کی فروخت کا آغاز اس سال کے دوسرے سہ ماہی سے متوقع ہے۔

مزیدخبریں