'پاکستان اور ایران کے مابین باقاعدہ جنگ کا کوئی امکان نہیں'

چاہ بہار سے سیستان تک کی بیلٹ بھارتی کارروائیوں کی آماجگاہ ہے۔ ایرانی حملے پہ بھارت میں جشن منایا جا رہا تھا اور وہ اس تنازعے کو جنگ کی طرف لے جانا چاہیں گے۔ ایران کی جانب سے واضح طور پر یہ مس کیلکولیشن تھی۔

10:00 PM, 18 Jan, 2024

نیا دور
Read more!

پاکستان سٹرائیک کے بعد ایران اگر دوبارہ پاکستان پر حملہ نہیں کرتا تو پاکستان کی جانب سے کوئی مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق پاکستان ایران سے کشیدگی پیدا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھنا۔ ایران نے اعتراف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے غیر ایرانی ہیں اور ان کی شناخت پر کام شروع کر دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین باقاعدہ جنگ شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ یہ کہنا ہے صحافی کامران یوسف کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں برگیڈیئر راشد ولی جنجوعہ نے کہا ایران کے ساتھ اگرچہ پاکستان کے دوستانہ تعلقات رہے ہیں مگر پس پردہ کچھ تشویش ناک معاملات بھی پیش آتے رہے ہیں۔ چاہ بہار سے سیستان تک کی بیلٹ بھارتی کارروائیوں کی آماجگاہ ہے۔ ایرانی حملے پہ بھارت میں جشن منایا جا رہا تھا اور وہ اس تنازعے کو جنگ کی طرف لے جانا چاہیں گے۔ ایران کی جانب سے واضح طور پر یہ مس کیلکولیشن تھی۔

مبشر بخاری کے مطابق نواز شریف نے حافظ آباد میں اچھا شو پیش کیا، بڑی تعداد میں لوگوں نے جلسے میں شرکت کی۔ اہم بات یہ تھی کہ مریم نواز نے سب سے آخر میں تقریر کی۔ نواز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور یہ اچھا آغاز تھا۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں