کھلاڑیوں پر بڑھاپا طاری، سوشل میڈیا پر نئی فیس ایپ کی دھوم

09:32 AM, 18 Jul, 2019

نیا دور
نوجوانی میں ہی بڑھاپے کی جھلک دکھاتی ایپلی کیشن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، ہر شعبے کی مشہور لوگ اپنے بڑھاپے کی تصویریں دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں۔ نئی فیس ایپ نے کرکٹرز کو بھی اپنے انتہائی مستقبل کی سیر کرا دی۔

فیس ایپ کے "اولڈ ایج" فلٹر کی مدد سے کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھایا جا سکتا اور یہ ایپ کافی مقبول ہو رہی ہے، اس کا سہارا لے کر لوگوں نے از خود اپنے من پسند کرکٹرز کو جوانی سے یکدم بڑھاپے میں پہنچا دیا ہے۔

شائقین کرکٹ نے پاکستانی کرکٹرز میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عماد وسیم، وہاب ریاض اور محمد عامر کے بڑھاپے کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں، جس پر کافی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔



دلچسپ بات ہے کہ اس 'اولڈ' فلٹر سے گزاری تصویروں پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔
مزیدخبریں