عدلیہ مخالف انٹرویو کیس: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی باعزت بری

10:33 AM, 18 Jul, 2019

نیا دور
عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو سے متعلق کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کر دیا گیا۔


اسلام آباد کی انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہر خان نے فیصل رضا عابدی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق سینیٹر کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

فیصل رضا عابدی پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کا الزام تھا۔ عدالت کی جانب سے بریت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہےکہ مستتقبل کا فیصلہ کروں، پاکستان میں رہنا ہے تو سیاست میں واپس آنا پڑے گا۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ فیصلہ والدین اور فیملی کی مشاورت سےکروں گا، اپنے سیاسی راستوں کا انتخاب خود کروں گا۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت پہلے ہی 2 مقدمات میں فیصل رضا عابدی کو بری کر چکی ہے۔
مزیدخبریں