بلوچستان حکومت نے عید کی مطابقت سے مارکیٹ کے اوقات بڑھا دیئے

08:24 AM, 18 Jul, 2020

نیا دور

حکومت بلوچستان نے عید کے باعث کاروباری اوقات کار میں تین گھنٹے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


  محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے کاروباری اوقات صبح نو بجے سے رات دس بجے تک ہوں گے۔


اس سے قبل صوبے میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت تمام غیر ضروری اشیا کی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کے اوقات صبح نو بجے سے شام سات بجے تک تھے لیکن اب وقت کو بڑھا دیا گیا ہے.


دوسری جانب حکومت کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ اگر عید اور محرم پر خیال نہ کیا گیا تو کرونا ایک بار پھر بڑھ سکتا ہے۔

مزیدخبریں