وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی 12 اگست کو پوری ہونے والی مدت سے چار روز قبل یعنی 8 اگست کو تحلیل کیے جانے کے فیصلے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
https://twitter.com/Marriyum_A/status/1681265519670837249?s=20
کچھ دیر قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیاہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی توڑنے کے لیے 9 اور 10 اگست پر بھی غور کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے۔ قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے کی صورت میں انتخابات کروانے کے لیے نگران سیٹ اپ 90 دن کے لیے آئے گا۔
تاہم آئین کا آرٹیکل 224 کے مطابق اگر قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہوگی تو 60 روز کے اندر نئے الیکشن کرائے جائیں گے۔